صحتکالمز

پاک فوج تجھے سلام

تحریر۔رجب علی قمر

یوں تو پاک فوج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ ملکی سرحدوں پر دفاع وطن کے لئے سینہ تان کر دشمن سے نبرد آزما خاکی وردی میں ملبوس جوان ملک و قوم کا اثاثہ اور وقار ہے۔ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج پر رشک کرتی ہے۔ خون جمانے والی سیاچن اور کے ٹو کے دامن میں جذبہ ایمانی و قومی غیرت کیساتھ عوام اور ملکی سرحدوں کے محافظ ،سپاہ وطن جریوں کو قوم کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹوں کی ڈھیڑ ساری دعائیں دست خدا ہے۔

گلگت بلتستان جو ملک کا پسماندہ اور حساس ترین خطہ ہے جہا ں پاک فوج کی خدمات کو اگر قلم کی نوک سے تحریر کرنا چاہیں تو پھر بھی حق ادا نہیں ہوسکتا۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں پاک آرمی کی جانب سے تعلیم ،صحت ،ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر انفراسٹرکچر کے کاموں میں نمایاں خدمات سے علاقے کے غریب عوام بھر پور مستفید ہورہے ہیں۔ خاص کر بلتستان کے مختلف دور افتادہ وادیوں میں صحت ،تعلیم اور کمیونیکشن کی سہولیات پاک فوج کی مرہون منت ہے۔ حالیہ دنوں پاک فوج کی جانب سے شگر کے علاقے تسر اور سکردو تنجوس گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فوج کے ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت علاج اور ادویات فراہم کئے۔ آرمی کے میڈیکل ، سرجیکل اور ڈینٹل ماہر ڈاکڑوں نے علاقے کے مردوخواتین سمیت بچوں کا چیک اپ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کیں۔ پاک فوج کی اعلیٰ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تنجوس گاؤں میں کل 348 مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں، ان میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ مرد اور خواتین کے علاوہ ڈینٹل کیسز کے مریض شامل تھے۔ فری میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری اور ای سی جی کی سہولیات بھی میسر تھی جس میں 27چھوٹےآپریشنز اور ڈریسنگ کیے گئے۔ 36 لیبارٹری کے ٹیسٹ اور18 مریضوں کی ای سی جی کی گئی۔ اس کیمپ میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بچوں اور بڑوں کو صحت اور صفائی کے مطلق مفید معلومات بھی فراہم کیں۔

شگر کے پسماندہ علاقے تسر میں آرمی فری میڈیکل کیمپ میں 2779 مریضوں کا فری علاج کیا گیا جس میں 715 مردوں اور 937 خواتین کا معائنہ کیا گیا۔ جبکہ 857 بچوں کا آرمی کے 10 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے چیک اپ کیا۔

پاک فوج ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان خاص کر بلتستان کے مختلف مضافاتی وادیوں میں فری میڈیکل کیمپ کے زریعے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ان علاقوں میں جہاں سرکاری سطح پر صحت کے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں پاک فوج کی ٹیم سخت موسمی حالات اور دیگر مسائل کے باوجود فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے جو کہ عوا م دوست پالیسی ہے بلتستان کے پسماندہ اور صحت کے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں ،ہوشے ،کھرمنگ ،شگر داسو ،اسکولی ،اور گانچھے کے علاقوں میں آرمی فری میڈیکل کیمپ کا عوام شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ حالیہ دنوں سخت موسمی حالات میں جہاں ان سرد علاقوں میں لوگوں کو مختلف بیماریوں کا سامنا ہے عین اس وقت آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد یقیناًیہاں کے غریب عوام کے لئے معجزے سے کم نہیں۔ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی عوام الناس کی بھر پور خدمت کررہے ہیں جسے گلگت بلتستان اور خاص کر بلتستان کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔(پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد)

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button