گلگت بلتستان

آئی جی پولیس کا دورہ استور، جوانوں کو ترقی کے رینک بھی لگائے

igp astore pic 2

استور(ابرار حُسین،عابد پروانہ) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا سرکاری دورہ کے موقعے پر پولیس کے جوانوں سے خصوصی خطاب ۔اپنے دورہ استور کے موقعے پر پولیس کے جوانوں کو ترقی کے رینک بھی لگائے اس موقعے پر ایس پی استور طفیل احمد میر اور دیگر پولیس کے سنیئر ٓافسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پی گلگت بلتستان نے ایس پی آفس استور کے باہر پولیس کے آفیسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان کے پولیس کو ہم نے پاکستان کی وہ باصلاحیت اور باکردار فورس بنانا ہے ہمیں ملک اور قوم کی خدمت کے لئے اپنے ڈیوٹی سے زیادہ اپنا فرض سمجھ کر اپنی دھرتی کی خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو اپنی حدوں میں راہ کر ملک اور قوم کی خدمت کرنا ہوگا۔کسی بھی سرکاری آفیسر یا پولیس اہلکار کو کسی سیاسی یا مذہبی سرگرمیوں میں مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی ۔آئی جی پی نے اپنے دورہ استور کے موقعے پر استور امن کیمٹی کے ممبران اور عمائدین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔آئی جی پی گلگت بلتستان نے استور ریسٹ ہاوس میں صحافیوں کو بریفنگ کے دوران کہا استور انتہائی پر امن اور پر سکون ضلع ہے اس ضلع کی امن و امن کا کریڈیٹ استوری عوام کو جاتا ہے اور استور میں پولیس فورس سے بڑھ کر یہاں کے علماء اور عمائدین کا امن کے لئے اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری گلگت بلتستان سمیت ضلع استور میں پولیس نفری کی کمی ہے انشااللہ بہت جلد اس کمی کو پورا کیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریزرو فورس کو جلد استور واپس بھیجا جائیگا استور کے پولیس اسٹشنوں میں گاڑیوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دو مزید گاڑیوں کو استور پولیس کے حوالے کیا جائیگا۔استور کے اہم ترین چیک پوسٹ دوئیاں میں جلد پولیس فورس کے لئے بلڈنگ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔اس کے علاوہ بھی استور کے پولیس چیک پوسٹوں میں نفری کا اضافہ کیا جائیگا ۔گلگت بلتستان سیاحتی حب ضلع استور ہے یہاں پر سیاحوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس جوانوں کے علاوہ لوکل لوگوں کو بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ بہت جلد گلگت بلتستان پولیس 100جوانوں کو رٹو کے مقام پر ٹریننگ دے گی اور انکو کیٹ بھی فراہم کیا جائیگا۔انہوں نے ایس پی استور کو موقعے پر ہی ہدایت جاری کی کہ ڈرائیونگ لائیسنس کی مد میں جو 3000روپے فیس وصول کی جاتی تھی اسکو ختم کر کے 300روپے لائسنس فیس لی جائے اور جو لوگ ٹریفک ٹریننگ سکول میں تربیت حاصل کرینگے ان سے 3000روپے فیس لی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button