تعلیمگلگت بلتستان

گانچھے، ہائی سکول چھوار: میٹرک امتحان میں گلگت بلتستان سطح پر نما یاں پوزیشن حاصل

گانچھے ( محمد علی عالم ) ہائی سکول چھوار نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحان میں پورے گلگت بلتستان سطح پر نما یاں پوزیشن حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی سکول چھوار چھوربٹ سے قراقرم بورڈ کے تحت ہونے والے میڑک کے سالانہ امتحان میں سو فی صد رزلٹ کے ساتھ ساتھ طالب علم منیر حسین ولد فدا حسین نے میڑک پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان میں 1050میں سے 890نمبر لے کر سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن جبکہ بلتستان ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ اس کے علاوہ ہائی سکول چھوار آرٹس گروپ کے طالب علم سجاد حسین نے گانچھے بھر میں دوسری پوزیشن لی ہے۔

اس سے پہلے منیر حسین ولد فداحسین نے ڈسٹرکٹ ایلمینڑی بورڈ کے تحت ہونے والے 8thکلاس کے سالانہ امتحان میں 780نمبر لے کر پورے ضلع گانچھے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ طالب علم منیر حسین کا کہنا ہے کہ اس کے کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں اور سکول کے اساتذہ کے محنت شامل ہے۔ بلتستان کے طلبہ کو اگر تھوڑی سی رہنمائی کریں تو پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کے بچوں سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہاں کے بچے بہت ذہین اور ان میں ٹیلنٹ ہیں حکومت کو ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button