تعلیم

حسن حسرت کے اعزاز میں الوداعی پارٹی، محفلِ مشاعرہ کا اہتمام

Hassan Hasrat copy
شگر(عابد شگری)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شگر میں ٹیوٹروں کا سابق ریجنل ڈائریکٹر حسن حسرت کیلئے انوکھی پارٹی۔تفریحی اور صحت افزاء مقام شرگواہ میں ان کی اعزاز میں الوداعی پارٹی اور محفل مشاعرہ رکھا گیا ۔ مہمانوں کوجہاں تک پہنچنے کیلئے ایک گھنٹہ پیدل چڑھائی چڑھنی پڑی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیئر صحافی و ادیب قاسم نسیم،امیتازصادقی،نثار حسین اور شیخ رستم نے کہا کہ حسن حسرت کا تعلیم کیلئے خدمات قابل ستائش ہے انہوں نے اپنی زندگی تعلیم کی ترویج کیلئے وقف کررکھی تھی۔ان کی ذاتی کوششوں اور انتھک جدوجہد کی وجہ سے آج سکردو میں یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام اور شگر میں اس کیلئے زمیں کا حصول ممکن ہوا۔جس پر عنقریب تعمیرات کا عمل شروع ہوں گے۔اس کے علاوہ بلتستان کے تمام دور افتادہ علاقوں اور دشوار گزار مقامات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فاصلاتی نظام تعلیم کا حصول ممکن ہوا۔حسن حسرت نے علامہ اقبال کی ریجنل ڈائریکٹر کی حیثیت سے بلتستان کے تمام تحصیلوں میں سی ٹی اور بی ایڈ کے ورکشاپ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔اب وہ سرکاری ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کے بعد تصنیف و تالیف اور بلتی ثقافت کی ترویج کیلئے دن رات کام کرینگے۔قاسم نسیم کا کہنا تھا کہ حسن حسرت کا شہرت کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ ان کی کتابوں کا چینی زبان میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ جبکہ وہ بلتستان سے زیادہ انڈیا کے زیر علاقہ کارگل اور لداخ میں غائبانہ شہرت رکھتے ہیں۔تقریب سے پروفیسر حشمت کمال الہامی،احسان دانش،حسن دانش،علی محمد خالص،فدا محمد راہی اور جمیل حسین نے اپنے کلام پیش کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حسن حسرت نے کہا کہ عوام اور ٹیوٹروں کی جانب سے ان کیلئے جو اعزازات بخشا جارہا ہے وہ ان کا اصل حقدار ان کے تمام ماتحت اہلکاروں اور زمہ داروں کو قرار دیتے ہیں انہی کی تعاؤن اور محبت کی وجہ سے وہ اپنے سرکاری ذمہ داری پوری کرکے باعزت طور پر سبکدوش ہورہے ہیں۔لوگوں کی کانب سے ان کیلئے دی گئی عزت اور اعزازات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے شگر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیوٹروں کی جانب سے ان کی اعزاز میں اس پرتکلف پارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button