معیشت

استور میں گندم کی بجائے آٹے کے تھیلے تقسیم کرنے بارے کوئی تحقیقات نہیں ہورہی، خبر غلط ہے، سیکریٹری محکمہ خوراک

گلگت(پ۔ر ) سکریٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے ایک اخبار میں بالائی استور میں گندم کے بجائے آٹے کے تھیلے تقسیم کرنے کی وضاحت طلب کرنے کے بیان کے بارے میں کہا ہے کہ مذ کورہ خبر بالکل غلط ہے اور اس بارے ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی تحقیقات نہیں ہو رہی ہیں۔ بلکہ استور کے بالائی علاقوں کے عوام نےCSO سے رابطہ کیا اور CSOاستور نے ڈائیریکٹر سے رابطہ کیا اور ڈائیریکٹر خواراک نے رپورٹ دی کہ استور کے بالائی علاقوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے لوگ دیسی چکیوں میں پسائی کرنے سے قاصر ہیں اور خواراک کا بحران کا خطرہ ہے اس وجہ سے سکریٹری خوراک گلگت بلتستان کے حکم سے استور کے بالائی علاقوں کے لئے20 کلوکے تقریباً 150بیگ تقسیم کیا گیا۔ لہٰذا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ CSOاستور سے اس بارے میں کوئی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبارات کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے بارشوں اور سیلاب میں 2ہفتے سے زیادہ روڈ بلاک ہونے اور گندم کا مناسب مقدار علاقے میں نہ ہونے کے باوجود نہ !صرف ضلع استور بلکہ پورے گلگت بلتستان کے تمام ڈسٹرکٹ آفیسران بشمورل ڈائیریکٹریٹ کے افیسران اور سٹاف جنہوں نے 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دی اور اور ڈائیریکٹر اور ڈپٹی ڈائیریکٹر خوراک سمیت دیامر ڈسٹرکٹ کے افیسران اور اہلکاروں نے کوہستان میں روڈ کھلوانے تک اپنے خدمات انجام دئیے ۔اس عمل کوسکریٹری خوراک نے بھر پور طریقے سے سراہا ہے اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے اور تمام آفیسران کواس Emergencyکے دوران خدمات سرانجام دینے اور کامیابی سے حالات کا مقابلہ کرنے پر مبارک باد پیش کیا ہے۔ اور آئندہ بھی یہ توقع رکھتا ہے کہ تمام محکمہ خوراک اسی محنت اور لگن سے علاقے کی خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button