تعلیم

ضلع کھرمنگ میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب ہائی سکول مہدی آباد میں منعقد ہوئی

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے ضلع کھرمنگ میںمرکزی تقریب ہائی سکول مہدی آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ممبر قانوں ن ساز اسمبلی و پارلیمانی سکریٹری اقبال حسن تھے اور دیگر مہمانوں میں ڈی ایچ اوکھرمنگ ڈاکٹر مبشر حسن ، ایس پی کھرمنگ عبد المجید ، ڈی ڈی ایل جی آر ڈی، اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ سمیت ضلع بھر کے سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان اور عمائدین علاقہ نے بری تعداد میں شرکت کی۔ کھرمنگ میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے جسے ضلعی سطح پر منایا گیاپروگرام کی دو نشستیں تھیں۔پہلا حصہ تقریری مقابلہ پر مشتمل تھا جسے پرائمری سکول طرغون کے طالب علم نے اپنے نام کیا، جبکہ پروگرام کا دوسرا حصہ ملی نغمے کا مقابلہ تھا مڈل ہائی سکول باغیچہ کے زاہدہ بتول نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے آپ کو ڈویژنل سطح پر ہونے والے مقابلوں کے لئے کوالیفائی کیا۔ اس سے پہلے ہائی سکول مہدی آباد کے گراونڈ میں پولیس اور ہائی سکو ل کے طلباء کے دستے نے سلامی پیش کیا جبکہ پارلیمانی سکریٹری اقبال حسن نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سکریٹری اقبال حسن نے کہا کہ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کھرمنگ کو اس شاندار تقریب کی انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ حق تھا یہ تقریب مہدی آباد میں منعقد ہو لیکن ایسا ہی ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی محنت اور لگن پر منحصر ہے آباء و اجداد کی قربانیوں کو رائیگان نہیں جانے دینگے اس ملک کی ترقی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔ ننھے منے بچوں کی تقاریر اور ملی نغمے سن کر میری آنکھوں میں خوشی کی آنسو آگئے جس انداز سے انہوں نے تقاریر پیش کئے جسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ نوزائدہ ضلع کو ترقی کے راستے پر لگانا مشکل سمجھتا تھا لیکن آپ کی تعاون سے ممکن ہونے لگا ہے اور ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی غربت کا خاتمہ ہو جائے گا نوکریوں کے مواقع کھل جائیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب گلگت بلتستان میں سالانہ لاکھوں غیر ملکی سیاح وزٹ کرینگے کھرمنگ کے مسائل کو اعوان تک پہنچانے میں ڈیلی کے ٹو نے بڑا کردار ادا کیا جن کے لئے ان کے صحافی شاباسی کے مستحق ہے۔ پہلی دفعہ ہم نے ایجوکیشن کھرمنگ کو کسی سیاسی دباوٗ سے آزاد رکھا تاکہ محکمہ آزاد ماحول میں اپنا کام جاری رکھ سکے۔ انہوں نے پچھلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ایجوکشن کو تباہی کے دہانے تک لے گئی اور اقرباء پروری اوررشوت ستانی کا بازار گرم رکھا۔ لیکن ہماری حکومت نے اس سلسلے کو تور ڈالہ تا کہ حقدار کو حق مل سکے۔ ڈی سی بشارت حسین کی صورت میں ایک ایماندار اور دیانتدار ایدمنسٹر ملا ہے ان کا زکر نہ کیا تو نا انصافی ہوگا بشارت صاحب سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں انہوں نے کھرمنگ کو جی بی کا سب سے ترقی یافتہ ضلع بنانے کا عہد کیاجبکہ پاکستان بناتے وقت جانوں نا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کیا اور مہدی آباد کے لوگوں کے محرومیوں کا مجھے احساس ہے مہدی آباد میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول بنانے کے لئے کردار ادا کرونگا۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہئے آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھو جو بھارت کے قبضے میں انہوں نے مزید کہا کی آدازی ہمیں کسی نے پلیٹ میں ڈال کر نہیں دئیے بلکہ ہمارے جرائت مند آباء و اجداد نے اپنے جانوں کا نزرانہ پیش کر کے لیا ہے ۔ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا واحد طریقہ اس ملک کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے .واضح رہے کہ مہدی آباد بازار میں بازار کمیٹی کی جانب سے چراغان کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button