امجد ایڈووکیٹ کی کال پر پورے نگر کے عوام گلگت کی طرف روانہ ہوجائیں گے- غلام حسن پیپلزپارٹی نگر

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نگر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری غلام حسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ کی کال پر سب سےبڑا قافلہ نگر سے لایا جائے گا ۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن اور اقربہ پروری کی انتہا کررہی ہے اور نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ،عوام کے پیسے بے دردی سے لوٹے جارہے ہیں اور تمام سرکاری اداروں میں میر ٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ن لیگ کے ورکروں اور ایک ہی محلہ کے لوگوں کو نواز ا جارہا ہے۔ محکمہ PWDمیں ٹھیکے وزیراعلیٰ اور چند وزراء کے پرچی پر دیئے جارہے ہیں اور ن لیگ کا ہر کارکن اس وقت ٹھیکیدار بنا ہوا ہے ۔غلام حسن نے کہا کہ اگر یہ کرپشن اور بندر بانٹ کا سلسلہ فوری طور پر بند کروانے کے لئے ریاستی ادارے حرکت میں نہیں آئے تو صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی کال پر چیف سیکرٹیری گلگت بلتستان کے دفتر کا گھیراو کیا جائے گا اور صوبائی صدر پی پی پی کی کال پر پورے نگر کے عوام گلگت کی طرف روانہ ہوجائیں گے اور اس وقت صوبائی حکومت اوراداروں کے ہوش اُڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کیمپ آفس گلگت سے چیف سیکریٹری کے دفتر تک عوام کا سمندر ہوگا جس میں صوبائی حکومت ڈوب جائے گی اور ان کے کرپشن اور کرتوت عوام کے سامنے آجائینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments