کھیل

کھرمنگ میں جشن نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے تین روزہ کھیلوں کا آغاز

کھرمنگ (سرورحسین سکندر سے) ڈسٹرکٹ انتظامیہ کھرمنگ اور سہارا یوتھ مہدی آباد کے زیر اہتمام جشن نوروز اور یوم پاکستان کے حوالے سے تین روزہ اسپورٹس ایونٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ قربان علی بھی تھے ایونٹ کا آغاز انڈہ لرائی سے ہوا جبکہ ڈی سی اور اے سی کے درمیان بھی انڈا لڑائی کا مقابلہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہرا دیا اور تماشائیوں سے خوب داد حاصل کیں ۔ اس ٹورنامنٹ میں فٹ بال ، والی بال ،ہاکی اور رسہ کشی کے علاوہ ایگ فائٹینگ کے بھی مقابلے ہورہے ہیں ان سب کے فائنلز 23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن ہوگا افتتاحی میچ سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کھرمنگ بشارت حسین نے کہا کہ کھیلوں کا مقصد لوگوں کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے کھیلوں کی وجہ سے لوگوں کی آپس کی بھائی چارگی میں اضافہ ہوتا ہے کھرمنگ میں کھیلوں کے دیوانے بہت ہے لیکن گراونڈ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مجبور ہیں حکومت کھرمنگ میں بڑے سائز کے گراونڈ بنانے کے لئے کوشش کر ے گی انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھ کر کھیلے اور لوگوں کو خوب تفریح فراہم کرنے کی کوشش کرے جبکہ اس ٹورنامنٹ کو انعقاد کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر سہارا یوتھ کھرمنگ کے ممبروں کی محنت اور لگن کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس طرح کے انعقاد میں حکومت ان کے ساتھ مالی معاونت کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button