متفرق

یومِ پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، ایک قوم بن کر منظم اور ترقی یافتہ ہونے کی ضرورت ہے، مقررین

شگر(عابد شگری)ملک میں جاری دہشت گردی،انتہاء پسندی ،مسلک،قوم ،لسانی تفرقی بازی کی وجہ سے قیام پاکستان کا اصل مقصد فوت ہوتا جارہا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں ایک بار پھر 23مارچ 1940والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہیں۔یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں ایک قوم بن کر مملکت خدادا پاکستان کو ایک بار پھر منظم اورترقی یافتہ بنانے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی عمران ندیم،ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان ،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی،محمد اسماعیل پرنسپل انٹر کالج شگر و دیگر نے یوم پاکستان کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انٹرکالج شگر میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پررونق تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے آج کے دن ہی مسلمانان برصغیر نے ایک اسلامی فلاحی مملکت کیلئے لاہور میں جمع ہوکر قرارداد منظور کی جسے قرارداد پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔جوکہ سرسید احمد خان کا نظریہ ،علاقہ اقبال کا خواب تھا او قائد اعظم نے شرمندہ تعبیر کردیا۔اس مملکت کیلئے ہماری اسلاف بزرگوں ماؤں بہنوں اور بیٹوں نے بڑی قربانی دی۔لیکن آج پاکستان جس کا خواب علاقہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد اعظم نے بنایا تھا دہشت گردی اور مذہبی انتہاء پسندی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ملک میں جاری دہشت گردی،انتہاء پسندی ،مسلک،قوم ،لسانی تفرقی بازی کی وجہ سے قیام پاکستان کا اصل مقصد فوت ہوتا جارہا ہے۔بحیثیت قوم ہمیں ایک بار پھر 23مارچ 1940والا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہیں۔یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں ایک قوم بن کر مملکت خدادا پاکستان کو ایک بار پھر منظم اورترقی یافتہ بنانے کیلئے ایک ہونے کی ضرورت ہیں۔تاکہ مملکت خداد اد کو ایک بار پھر جنت کا ٹکرا بنایاجاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button