عوامی مسائل

گاہکوچ کے دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے، پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال

غذر (بیورو رپورٹ ) گاہکوچ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود ختم ہوکر رہ گیا دکاندار اپنی مرضی کے مالک بن گئے انتظامیہ کے بڑے اپنے دفتروں تک محدود ہونے کی وجہ سے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سبزی کی دکانوں میں گلی سڑی سبزیاں کھلے عام فروخت کی جارہی ہے انتظامیہ کے کسی زمہ دار کی طرف سے بازار کا دورہ نہ کرنے کی وجہ سے زیادہ تر دکانوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ لسٹ بھی غائب ہوگئے ہیں جبکہ پولٹری شاپس مالکان کو گزشتہ پانچ ماہ سے پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے لسٹ فراہم نہیں کی گئی اور اب یہ حالت ہے کہ کوئی ایک سے نوے میں چکین فروخت کرتا ہے تو ساتھ والا دکاندار دو سو تیس روپے فی کلو کے حساب سے چکین کی فروخت جارہی اور انتظامیہ کے کسی بھی زمہ دار کی طرف سے بازار کا دورہ نہ کرنے کے باعث ہر دکاندار اپنی مرضی کا مالک بن گیا ہے سبزی کی دکانوں میں گلی سڑی سبزیاں اور فروٹ فروخت کئے جارہے ہیں مگر ان کو بھی کوئی لگام دینے والا نہیں ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا وجود ختم ہونے کے بعد نواحی موضعات میں بھی بعض دکاندار بے لگام ہوگئے ہیں عوامی سیاسی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بنانے کے احکامات صادر کرنے کی اپیل کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button