اہم ترین

سکردو میں 22 جولائی سے 4 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گا، باہر سے آنے والے علما کے داخلے پر بھی پابندی: ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ

سکردو( ) ضلعی انتظامیہ کو ذرائعوں سے معلوم ہوا ہے کہ بعض عناصر ضلع سکردو میں اسد مجالس و عاشورے کے دوران امن و آمان کو خراب کرنے کی کوشیش کررہے ہیں ۔ اسی لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر سکردو فہد ممتاز نے زیر دفعہ ۱۴۴ سی ار پی سی کے تحت حاصل اختیار ات کو بروئے کار لاتے ہوئے ۲۲ جولائی تا ۴ اگست ۲۰۱۷ تک ضلع سکردو کے حدود میں ہر قسم کو لوگوں (ماسوائے وردی میں ملبوس پولیس ،ملٹری اور پیرا ملٹری کے جوانوں کے ) ہر قسم کے ہتھیاروں کی نمائش پر پابند ی عائد کردی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ضلع میں پوسٹرز چسپان کرنے ،پمفلٹس اور پلے کارڈز کی تقسیم اور وال چاکنگ جس سے کسی دوسرے فرقہ کی دل آزری ہوتی ہے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متنازعہ نعرے لگانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ضلع میں سینما ہالوں میں فلمیں دکھانے اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر ویڈیو چلانے اور گانے بجانے پر بھی پابند ی عائد کردی ہے۔

ضلع سکردو کی حدود میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے اور مشکوک افراد کے علاوہ باہر سے آنے والے علماہ اور تبلیغی پارٹیوں کا ضلع میں داخلے پر پابند ی ہوگیأڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع میں پھتروں کی بلاسٹنگ اور بلاسٹنگ میٹریل کی ترسیل پر بھی پابندی عائد کردی ہے علاوہ ازیں جلوس کے راستوں پر تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس دوران موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے تاہم وردی میں ملبوس پولیس، ملٹری اور پیرا ملٹری کے جوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم نامے سے مثتنی ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button