سیاست

گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف سخت مزاہمت کرینگے ، پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن

سکرود(پریس ریلز )پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ریجن کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ سکردو میں ہوا ، اجلاس میں بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوران کے علاوہ سینئر عہدہ دران نے شرکت کی ، اجلاس میں آئندہ کے طریقہ کار پر غور کیا گیا ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بہت جلد کو ر کمیٹی کے تمام ممبران پر مشتمل کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا کہ اگر ن لیگ کی حکومت نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو عوام کو سٹرکوں پر لائیں گے ، اجلاس کی تفصیلات کے بتاتے ہوئے کو اڈینٹر کو ر کمیٹی بلتستان ریجن و صوبائی رابطہ سکرٹیری پی پی پی جی بی محمد بشیر نے کہا کہ اجلاس ن لیگ کی صوبائی حکومت گندم کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کر کے گلگت بلتستان کے عوا م کے مسائل میں اضافہ کرنا چاہتی ہے ، گندم کی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپر واپس نہ لیا گیا تو پیپلزپارٹی عوا م کو سٹرکوں پر لائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گندم کی قیمت میں دو روپے کا اضافے پر شور مچانے والے اور طویل دھرنے دینے والوں کو آج کیوں سانپ سونگھ گیا ہے ، آج وہ کیوں خاموش ہیں ، ن لیگ کی حکومت نے گندم کی قیمت مین دو با ر اضافہ کرایا لیکن دھرنے والوں نے نہ تو دھرنے سجائے اور نہ ہی ن
لیگ کے اس اقدام کی مذمت کی ، دھرنے والوں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں میں چور در وازنے سے بھرتیوں کا سلسلہ عروج پر ہے ، ن لیگ کی سیاست کا محور صرف ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندر بانٹ تک محددو ہو کر رہ گیا ہے ، ن لیگ والے لوگوں کو جھوٹے دلاسے دے کر اپنے بندوں کو کھپانے میں مصروف عمل ہیں ن لیگ نے کرپشن کی گنگا ہی خشک کر دی ہے ، اگر کرپشن لوٹ کھسوٹ اور چور بازاری کا بازار گرم نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی عوام کو جلد سڑکوں پر لائے گی ،انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی بلتستان ریجن میں پارٹی کو فعال اور مستحکم کرنے کے لیے جلد لائحہ عمل ترتیب دے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button