اہم ترینعوامی مسائل

شگر : باشہ کے کئی دیہات کو ملانے والی واحد ڈوکو پل ناکارہ ہونے سے آمدورفت کیلئے بند

شگر(عابدشگری) محکمہ تعمیرات عامہ شگر کی لاپروائی کی انتہاء شگر کے علاقہ باشہ کو ملانے والی ڈوکو پل ناکارہ ہونے سے آمدورفت کیلئے بند ہوگیا۔علاقے میں غذائی قلت کا خدشہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شگر کے دورافتادہ یونین کونسل باشہ کے کئی دیہات کو ملانے والی واحد ڈوکو پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر آمدورفت کیلئے بند ہوگیا ہے۔ جس کے بعد گندم اور دیگر اشیاء کی ترسیل رک جانے سے باشہ نالے میں غذائی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باشہ ایل ایس او کے چیئرمین و معروف عالم دین شیخ محمد علی نے کہا ہے کہ یہ سیزن باشہ کے علاقوں میں گندم اور دیگر اشیاء خوردونوش کی ترسیل کا سیزن ہے اسی سیزن میں باشہ کے عوام موسم سرما اور آئندہ سال کے ابتدائی کئی ماہ کیلئے خوراک اور اشیاء خوردونو ش جمع کرلیتے ہیں۔ کیونکہ سردیوں میں سخت برف باری کے بعد سے ان علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے تاہم اس پل کے ٹوٹنے سے گندم اور اشیاء خوردونوش کی ترسیل کا عمل رک گیا ہے۔ جس کے بعد قوی امکان ہے کہ موسم سرما میں اس خطے میں خوراک کی قلت کا بحران جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ شگر،شگر انتظامیہ اور پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پل کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کرکے عام ٹرانسپورٹ کیلئے کھول دیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button