معیشت

گلگت: پاسبان ملٹی پرپزکوآپریٹیوسوسائٹی کے مرکزی آفس کا افتتاح کردیا گیا

گلگت( نامہ نگار) گلگت میں مقیم یاسین سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ فوجیوں کی کاوشوں سے قائم پاسبان ملٹی پرپزکواپریٹیوسوسائٹی کے مرکزی آفس کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا۔ اتوارکو اس حوالے سے سوسائٹی کے دفترجوٹیال میں ایک پروقارتقریب کا انعقادکیا گیاجس کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمددخان تھے ۔ تقریب میں یاسین کے عمائدین، پیشہ ورحضرات، سماجی شخصیات اور پاسبان ملٹی پرپزکواپریٹوسوسائٹی کے ممبران نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمددخان نے کہا کہ یاسین کے عوام، خاص طورپرفوجی جوانوں نے مملکت پاکستان کے سرحدوں کی پاسبانی کے حوالے سے اپنی بہادری اور شجاعت مندی کی جومثال قائم کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اس دھرتی کے سپوت لالک جان شہید نشان حیدرکی ملکی سرحدوں کی پاسبانی کے لئے دی جانے والی قربانی پر پوری قوم کو فخرہے۔انہی خدمات اور قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ریٹائرڈ فوجی بھائیوں کی اس کواپریٹیوسوسائٹی کے لئے پاسبان نام ایک بہترین اور دانشمندانہ انتخاب ہے۔ جس پرمیں ادارے کے بانیان اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے اس دورمیں اولادکی تعلیم وتربیت، طبی سہولیات اور دیگرلوازمات کی ادائیگی مشکل سے مشکل ترہوتی جارہی ہے، ایسے میں ان مشکلات کا مقابلہ مشترکہ کاروبارکافروغ اور کواپریٹیوسوسائٹیزکی فعالیت اور کامیابی کے زریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے پاسبان ملٹی پرپزکواپریٹوسوسائٹی کے بانی ممبران اور منتظمین کو اس اہم کاوش پر مبارکباد دیتے ہوئے سوسائٹی کی کامیابی کے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس سے قبل پاسبان ملٹی پرپزکواپریٹوسوسائٹی کے صدرآیازمحمدمغل نے سوسائٹی کے اغراض ومقاصد اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

تقریب سے پرنس ملٹی پرپزکواپریٹیو سوسائٹی یاسین کے صدرمہترجان، پروفیسرشاہ رئیس ،معروف سماجی شخصیت صوبیدارریٹائرڈ مطائب شاہ، صوبیدار(ر) میرزہ دللہ خان، صوبیدار(ر) منظورعلی،معروف کاروباری شخصیت مرزہ خان ودیگرنے بھی خطاب کیا اور سوسائٹی کوکامیابی سے چلانے کے لئے مفیدمشورے اورتجاویزدئیے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button