اہم ترینخبریں

گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں ہڑتال کرکے غیر ملکی آقاوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مخالفین حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مخالفین کے حصے میں ناکامی کے سواء کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام بخوبی جانتی ہے کہ حکومت نے آج تک جتنے وعدے کیئے انکا مختصر عرصے میں پورا کردیا ہم گلگت بلتستان کے عوام سے وعدے کرتے ہیں کہ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے۔ مخالفین سی پیک کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ نہ بنیں، گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں ہڑتال کرکے غیر ملکی آقاوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، ٹیکسز کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے، مگر جب حکومت عوام کے ساتھ کھڑی اور ٹیکسز کی بھرپور مخالفت کر رہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان سے ٹیکسز ہٹانے کے لیے بھرپور انداز میں ترجمانی کی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپوزیشن کی باتوں میں نہ آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہم نے جو وعدہ کیا ہے ا س کو ہر حال میں پورا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button