خبریں

سینٹرل پولیس یونٹ میں‌میرٹ پر بھرتیاں ہونگی، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ایس پی شگر ضیا اللہ

شگر(عابدشگری) ایس پی شگر ضیا اللہ نے کہا ہے کہ سنٹرل پولیس یونٹ میں میرٹ پر بھرتیاں ہونگی، اور کسی بھی اہل امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔ایس یو پی میں بھرتی کے لئے فارم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی جس کی سربراہی آئی جی پی کریں گے اور اس کمیٹی میں تمام اضلاع کی نمائندگی ہوگی۔ میرٹ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔محکمہ پولیس نے پہلے بھی بھرتیاں میرٹ پر کی تھیں، اور اس بار بھی محکمہ میرٹ پر بھرتیوں کے لئے پر عزم ہے۔

اپنے دفتر کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شگر کے پولیس سربراہ کا کہنا تھاکہ شگر میں امن امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ضلع کو درکار نفری پوری نہ ہونے کے باجود ضلع شگر کی پولیس فورس چوکس ہے اور امن امان برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ شگر کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے پولیس جوانوں کی پاسنگ اوٹ کے بعد ہماری مشکلات کم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ شگر ایک وسیع عریض رقبے پر پھیلا ہوا ضلع ہے تاہم نفری آبادی کے حساب سے کم ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اس بار ایس یو پی کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں آبادی کے حساب سے کوٹہ مختص ہوا ہے اور آئندہ بھی آبادی کے تحت کوٹہ مختص ہوتا رہا تو تمام پڑھے لکھے بیروز گاروں کو روزگار کے موقع ملیں گے اور شگر پولیس فورس کو درپیش مشکلات بھی کم ہوں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button