عوامی مسائل

ضلع استور کے بولن گاوں میں‌فراہمی آب کا منصوبہ ٹھیکیدار کی من مانیوں‌کے باعث ناقص طور پر تعمیر ہو رہا ہے، عمائدین

استور (بیورو رپورٹ )استور کا ضلعی ہیڈ کواٹر عیدگاہ سے محتصل گاوں بولن کی واٹر سپلائی ناقص تعمیراتی حربوں کا شکار ہوچکی ہے ٹھیکدار محکمہ ورکس آفیسران سے ملکر اسٹمیٹ کے تحت کام کرنے کے بجاے اپنی من مانی کررہا ہے.عمائدین بولن سابق ممبر یونین کونسل سید اکبر ،وقار احمد،نیاز اللہ،محمد نبی اور دیگر کی صحافیوں سے گفتگو۔

عمائدین بولن کا مزید کہنا تھا محکمہ تعمیرات استور کی جانب سے ٹینڈر ہونے والی واٹر سپلائی سیکمم متلعقہ ٹھیکدار محکمہ سے ملی بھگت کرکے اسٹیمٹ سے ہٹ کر اپنی مرضی سے کام کررہا ہے واٹر سپلائی ٹینڈر اسٹمیٹ کے مطابق ڈھائی فٹ کھدائی کرنا ہے جبکہ سایٹ میں سولا انچ کھدائی کرکے پائپ کو دفن کردیا گیا ہے اور واٹر سپلائی کو گاوں تک پینچانے کی بجائے راستے میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

محکمہ ورکس کے ٹینڈر اسٹمیٹ کے مطابق عوام تک پائپ بچھا کر پانی لانا ٹھیکیدار کی ذمہ داری تھی، مگر بااثر ٹھیکیدار نے پائپ راستے میں چھوڑ دیا ہے، اور پرانے ناکارہ واٹر سکیم کے ذریعے پانی فراہم کر کے عوام اور حکومتی خزانے کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان چیف سیکرٹری ،سیکرٹری تعمیرات سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس واٹر سپلائی کے ناقص تعمیراتی حربوں کو روکا جائے اور ٹینڈر اسٹمیٹ کے تحت عوام کو پانی فراہم کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button