اہم ترین

یمار ذہن کے لوگ بیانات دے رہے ہیں کہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہوا ہے، وزیر اعلی کا سوشل میڈیاکنونشن سے خطان

گلگت ( بیورو چیف سے) مسلم لیگ گلگت بلتستان کے ذیر اہتمام سوشل میڈیا کنونشن کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن پاکستان میں کامیاب ہوگی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کو ہم اپنامحسن سمجھتے ہیں گلگت بلتستان پر ان احسانات ہیں 300ارب کے منصوبے گلگت بلتستان کو دیئے ہم احسان فراموش نہیں مسلم لیگ ن کےخلاف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن جس کا نظریہ سچا اور اللہ پر ایمان ہو اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ چند لوگ پہلے کہتے تھے کہ وزیر اعلیٰ کشمیر ی ہیں ہم نے گلگت بلتستان کےلئے ایک ایسا نظام لایا جس سے گلگت بلتستان دیگر صوبوں کے برابر آیا ہے اب وہی بیمار ذہن کے لوگ بیانات دے رہے ہیں کہ گلگت بلتستان آرڈر2018کی وجہ سے مسئلہ کشمیر متاثر ہوا ہے اس قسم کے دوغلی پالیسی والے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پانچ سال پیپلز پارٹی کے دور میں سندھ سے 40سے زیادہ لاشیں آئی لیکن کسی نے نہیں پوچھا پنجاب میں ایک بچہ کھیل کے میدان میں شہید ہوا تھا جس پر سیاست کی گئی اور سوشل میڈیا میں اس مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہم نے سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے اور ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ تمام اضلاع میں سوشل میڈیا ورکرز کو فعال کیا جائےگا تاکہ مثبت سوچ کو اجاگر کیا جاسکے اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی بھی تشہیر کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نئے باب کا آغاز کیا تمام ا ضلاع میں بلاتفریق میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں2020ءمیں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے غربت میں کمی آرہی ہے ہم سب نے مل کر امن کو قائم و دائم رکھنا ہے قیام امن میں افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کا کردار قابل تحسین رہا ہے جس پر ہم ان اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ ہے ہم ایک دن بھی حکومت کرےں گے لیکن اپنا اختیار کسی اورکو نہیں دیں گے گلگت بلتستان کے حوالے سے اصلاحات کی گئی اور گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر لایا گیا ہے اب وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ تعاون کرسکتی ہے لیکن مسائل پیدا نہیں کرسکتی ہے کچھ لوگ یہی چاہتے تھے کہ اگر وفاق میں ناچنے والوں یا چوروں کی حکومت آئے تو گلگت بلتستان حکومت کو بھی مفلوج کرے جن کے عزائم کو ہم نے ناکام بنادیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے اپنی ماﺅں بہنوں کو عزت اور احترام دینا مسلم لیگ ن کے ورکرز کا شعار ہے۔ وفاق میں ایک ایسی جماعت ہے جو اپنی جلسوں میں ماﺅں بہنوں کو عزت نہیں دیتی سابقہ حکومتوں نے اقتدار میں آکر اپنے خزانے بھرے اور محلات تعمیر کئے اسمبلی ہال تک نہیں بنایا یادگار شہداءکی حالت قابل رحم تھی ہم نے مختصر مدت میں اسمبلی ہال کی تزائن و آرائش کی یادگار شہداءبنایا تمام اضلاع میں بلاتفریق اربوں روپوں کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ترقی اوروحدت کی علامت ہے ہم کام کرنے والے ہیں ہم مخالفین کی تنقید کا جواب اپنی کارکردگی سے دیتے ہیں مسلم لیگ ن میں تمام مسالک اور قومیتوں کی نمائندگی ہے جبکہ دیگر جماعتیں چند اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ ہماری جماعت زبانی اعلانات کرنے والی جماعت نہیں ہم نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو دو سال کی مختصر مد ت میں عملی جامعہ پہنایا نئے اضلاع کا قیام، گلگت سکردو روڈ 34ارب کی خطیر رقم سے بلتستان یونیورسٹی سمیت تمام اعلانات کو عملی جامعہ پہنایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ایمبیسیڈر کنونشن سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ بجٹ میں خصوصی افراد کے سفر کےلئے خصوصی رعایت دی گئی ہے صوبے میں خصوصی افراد کا ڈیٹا اکھٹا کیا جارہاہے خصوصی افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی اور وظیفے مقرر کئے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے تمام ویلی روڈز تعمیر کررہے ہیں۔کنونشن میں گلگت بلتستان بھر سے پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی گلگت میں مقیم چائینیز اورسیز ونگ کے کارکنوں نے اپنی ثقافتی ٹوپیاں پہن کر بھرپور شرکت کی اورسیز ونگ کی قیادت صدر سید آغا عبدالغفور کر رھے تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button