جرائم

اسلحہ سکینڈل میں‌ملوث ایک اور ملزم گرفتار، ریمانڈ پر نیب کے حوالے

گلگت ( سٹاف رپورٹر) نیب گلگت بلتستان نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلحہ اسکینڈل کا ایک اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا نیب گلگت بلتستان کے مطابق شیرباز احمد ساکن بسین کو گلگت سٹی کے احاطے گرفتار کرلیا گیا ہے نیب کے مطابق شیرباز احمد نے ٹھیکہ دار سلیم اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے درمیان اسلحے کی خریداری میں سہولت کار کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے کرپشنکی راہ ہموار کیا تھا نیب گلگت بلتستان نے ملزم کو گرفتار کر کے نیب کورٹ کے فاضل جج کے سامنے پیش کیا نیب کورٹ کے جج نے ملزم کو ریمانڈ پر مذید تحقیقات کے لیے نیب گلگت بلتستان کے حوالے کر دیا ہے نیب گلگت بلتستان نے اس کیس کے حوالے سے عنقریب مزید گرفتاریوں کا بھی امید ظاہر کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button