جرائم

دیامر پولیس کی کاروائی، قتل کا ملزم راولپنڈی سے گرفتار

چلاس:(شفیع اللہ قریشی)دیامر پولیس کی اہم کاروائی قتل کیس میں نامزد ملزمان بیٹا سمیت کوٹلی ستیا راولپنڈی سے گرفتار۔پولیس اسٹیشن جل کو قتل کی ورادات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع  کے مطابق گزستہ سا ل نیاٹ گشر ویلی میں دو گرپوں کے آپس میں تصادم  ہوئی تھی جس پر ملزمان نے فائرنگ کھول دی جس کےنتیجے میں کم سن بچہ یوسف ولد محمد شریف موقع پر دم توڑ گیا اور عبدالحمید ولد عزیز اللہ کو شدید مضروب کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم قانون سے راہ فراری اختیار کرتے ہوئےترک سکونت کر کے ڈاؤن شہروں میں روپوش تھے. تاہم اشتہاری ملزمان  قمر ولد قدم خان اور بلیر ولد قمر ساکنان نیاٹ کے خلاف تھانہ جل میں Fir نمبر 12/17 بجرائیم 302 34/324/109/114/337fv ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تھا. اس طرح ملزمان اشتہاری fir نمبر 21/16 بجرائیم 427/435/436 ت پ کے تحت بھی تھانہ جل کو مطلوب تھے. مطلوب ملزمان کو ایس پی دیامر کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے خصوصی احکامات پرایس ڈی پی او سٹی اے ایس پی کامران عامر خان  کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ جل ایس آئی پی خوشحال اور پولیس کی ٹیم نے کوٹلی ستیا راولپنڈی سے گرفتار کر کے چلاس منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button