اموات

سلطان بیگ کی رحلت، اظہار تعزیت

سابق ایم پی اے، سردار حیسن شاہ
بونی

سلطان بیگ کی اچانک رحلت کی خبر سن کر دلی رنج ہوا ۔ مرحوم اپنی کئی ایک خوبیوں کی وجہ سے ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہےگا ۔ ضلع کے مشکل سٹیشنوں میں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہے ۔ مشکل جگہوں میں سلطان بیگ کی تقرری کی وجہ ان کی مردم شناسی تھی ۔ وہ ایک ایسے آفیسر تھے جو لوگوں کی نفسیات کے مطابق ان کے ساتھ پیش آتے تھے ۔ مرحوم جب تک قیدِ حیات رہے تب تک انسانی خدمت کو اپنا شیوا بنائے رکھا۔ مرحوم کی پوسٹنگ جہاں بھی ہوتی وہاں نمایاں تبدیلی نظر آتی ۔

سب ڈویژن مستوج میں طویل عرصے تک  مصروف کار رہے اور جب تک رہے  تب تک  ہمیشہ ہر غیر یقینی صورت حالات کے لئے تیار ، کمر بستہ اور مستعد رہے ۔ گو کہ وہ ایک پولیس آفیسر تھے لیکن خدمت کے اعتبار سے ہمیشہ ملک کے وفادار اور وفا شعار سپاہی کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ۔  میں نے ایک بڑے قومی عہدے پر ذمہ داری نبھائی ہے  جہاں مجھے علاقائی معاملات میں تمام محکموں پر نظر رکھنی پڑتی تھی۔ ایک سیاسی نمائیندے کے طور پر میں نے چترال میں جس محکمے کو سب سے فعال پایا وہ محکمہ پولیس تھا اور پولیس کی اس کامیابی کی سب سے بڑی وجہ بلا شبہ  مرحوم  سلطان بیگ جیسے لوگوں کی شبانہ روز خدمات ہیں ۔

بالائی چترال میں سلطان بیگ کا نام زبان زد خاص و عام ہے ۔  آج سلطان بییگ  کی جدائی کا غم چترال کے ہر فرد  کے دل پر  انمٹ داغ چھوڑ گیا ۔ میں ذاتی طور پر اس بات کا گواہ ہوں کہ مرحوم و مغفور سلطان بیگ غریبوں کا بہترین دوست اور غیرقانونی کاموں میں ملوث امیروں کے لئے دہشت کی علامت تھے ۔ اپنے اثرو رسوخ کی بنیاد پر قانون کو اپنے ہاتھ لینے  والے سلطان بیگ نام سن کر کانپتے تھے کیوں وہ ایسے افراد کو  کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھتے تھے  ۔

 میں انتہائی یقین اور زمہ داری  سے  کہتا ہوں کہ اُن کے سامنے قانون کی بالادستی سے زیادہ کوئی شئے معتبر یا عزیز نہیں تھی ۔ ظاہر ہے کہ ایک شخص معاشرے میں  ُاس وقت مقام حاصل کرتا / کرتی ہے جب وہ جہد مسلسل کو اپنا شعار بنائے۔ سلطان بیگ میری نظر میں پاکستان کے محکمہ پولیس کے لئے قابل تقلید مثال ہے ۔  میں حکومت وقت اور آئی جی کے پی کے سے گزارش کروں گا کہ اپنی پولیس کو سلطان بیگ کی طرح قوم کی خدمت کی تربیت سے مالا مال رکھیں  ۔اور مرحوم کے خاندان کے پسماندہ گان کے ساتھ مرحوم کی خدمات کے عوض خراج تحسین کے طور پر بہتر مالی اعانیت کریں ۔

ہم اس دکھ میں سلطان بیگ کے پورے خاندان کے ساتھ  شریک ہیں ۔ میری نظر میں یہ غم صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے علاقے کا ہے ۔ اللہ تبارک وتعلیٰ ہم سب کو اس اندوہناک سانحے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے مقرب بندوں کی صف میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین  ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button