اہم ترین

گلگت بلتستان کی ترقی کے رفتار میں کوئی رکاوٹ نہیں‌ڈالی جائے گی، خسرو بختیار

اسلام آباد: وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار سے ملاقات کی ،وزیر اعلی نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں کی گئی کٹوتی اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بحالی کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی کو آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پی ایس ڈی پی کے بڑے منصوبے جو سابق حکومت نے رکھے تھے ان کو فیڈرل PSDP سے، نہیں نکالا جائے گا جبکہ فنڈ کی دستیابی کیلئے صوبائی حکومت کی ترجیحات کے مطابق چند منصوبوں کو فوقیت دی جائے گی اور جو منصوبے فنڈز کی کمی سے جاری مالی سال میں شروع نہ ہو سکیں انہیں اگلے مالی سال میں باہمی مشاورت سے بہتر ایلو کیشن کیساتھ جاری رکھے جائیں گے تاہم وفاقی وزیر نے اس پہلو کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ مجموعی پی ایس ڈی پی میں غیر منظور منصوبوں کو فنڈ کی فراہمی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے اس سے سارے صوبے متاثر ہونگے تاہم گلگت بلتستان کی ترقیاتی رفتار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اس موقعہ پر وزیر اعلی نے وفاقی وزیر سے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹے اور وفاقی حکومت تعاون جاری رکھے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button