خبریں

شگر میں‌چہلم امام حسین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

شگر( عابدشگری) شگر بھر میں چہلم امام حسین آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا ۔سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔سخت سیکورٹی میں مختلف امام بارگاہوں سے جلوس عزا برآمد ہوں گے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقامات پر اختتا م پذیر ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی چہلم امام حسین آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا جس کے لئے ضلعی پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی دیدی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق شہر بھر میں 11مرکزی جلوس برآمد ہوں گے اور سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت جلوس مقررہ امام بارگاہوں سے برآمد ہوں گے اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی شگر ضیا اللہ نے بتایا کہ شگر میں 29سے 31تک چہلم کے جلوس برآمد ہوتے ہیں 29اکتوبر کو دو 30اکتوبر کو 11جبکہ 31کو بھی چہلم کے دو جلوس برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی نسبت شگر میں جلوس زیادہ ہوتے ہیں اور اسی حساب سے سیکورٹی پلان تشکیل دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن امان کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تاہم سیکورٹی انتظامات ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں کو ضرورت کے مطابق ہی سیکورٹی اہلکار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور خود بھی جلوسوں میں جاکر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہیں گے ۔

محکمہ جنگلات کی جانب سے سفیدوں کی نیلامی چہلم امام حسین کے باعث ملتوی کردی گئی ہے ،آئندہ تاریخ کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات گلگت بلتستان نے ضلع شگر کے حکام کی ایڈوائس پر 160سفیدوں کی نیلامی کی منظوری دی تھی اور تمام تر سرکاری قواعد وضوابط کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے پیر کے روز سفیدوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا تاہم چہلم امام حسین کی وجہ سے نیلامی ملتوی کردی گئی ہے اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ضلع شگر افتخار احمد نے بتایا کہ سیکرٹری جنگلات کی منظوری سے شگر میں زیادہ عمر کے سفیدوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور میرٹ کے مطابق ہی مارک شدہ سفیدوں کی نیلامی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چہلم امام حسین کی وجہ سے نیلامی ملتوی کردی گئی ہے تاہم بہت جلد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نیلامی میں تمام تر قواعد وضوابط کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا اور میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button