عوامی مسائل

گوجال میں‌بجلی بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومت اور محکمہ برقیات ہے، آل پارٹیز کانفرنس

گوجال(بیوررپورٹ) بجلی بحران کے حوالے گزشتہ روز سوست گوجال میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سیاسی تنظیموں کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں نے خصوصی طور پر شرکت کی اور متفقہ طور پر مطالبہ کیا کی صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ گوجال میں بجلی بحران کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کریں۔ گوجال میں بجلی بحران کی تمام تر زمہ داری محکمہ برقیات حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے، اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی نمائندوں نے کہا کہ بجلی کے نام پر گزشتہ کئی دہائیوں سے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پورا علاقہ دور حاضر میں تاریکی میں ڈوبہ ہوا ہے، جس میں سب سے زیادہ بد انتظامی اور ناکام پاور پراجیکٹ قلندرچی مسگر پاور پراجیکٹ منصوبہ ہے جو گزشتہ ۹ سالوں سے مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، اے پی سی میں مطالبہ کیا کی اس پراجیکٹ میں ملوث زمہ داروں کے خلاف شفاف تحقیات کرائی جائے اور حقائق عوام کے سامنے لائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ بجلی بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ پھسو بھٹورہ گلیشئر پر بننے والی ۲ میگاواٹ پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ بجلی بحران کا خاتمہ ہو۔آل پارٹیز کانفرنس میں مقررین نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں ضلع ہنزہ سیاحتی اعتبار سے ایک منفرد مقام حاصل ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح آتے ہیں مگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے پر منفی اثرات مرتب ہو رہی ہے چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ازخود نگرانی کرکے غفلت برتنے والے ٹھیکداروں کے خلاف ایکشن لیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں عوامی ورکرز پارٹی کے تحصیل گوجال کے صدر جلال، پاکستان مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر محمد رازق، پاکستان تحریک انصاف کے ثنا ء اللہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماو تحصیل گوجال کے صدر فضل ربانی سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button