اہم ترینتعلیم

نگر: گرلز ہائی سکول چھلت کی عمارت انتہائی مخدوش، بڑے حادثے کا خطرہ

نگر( اقبال راجوا) ڈپٹی کمشنر نگرکمال الدین قمر شہزاد کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت اور گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ۔ اسکول میں نئے کمروں کی تعمیر پرعدم اطمینان کا اظہار اور ایس ڈی او کو ہینڈنگ ٹیکنگ نہ کرنے کی ہدیات۔ گرلز پرائمری سکول کو خطرناک قرار دیا اور بتایا کہ سکول طالبات کے لئے انتہائی مخدوش ہے اور کسی بھی وقت نقصان کا سب بن سکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی ڈی ایجوکیش نگر علی حیدر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے ایس ڈیغلام مرتظےٰ بھی تھے۔ ڈی سی نگر نے کئی سالوں سے زیر تعمیر سکول میں کچھ کمرے اور ہال کا بھی معائینہ کیا ۔ ٹھیکیدار کے کام کو غیر معیاری اور انتہائی ناقص قرار دیتے ہوئے ایس ڈی او نگر غلام مرتظےٰ کو عمارت کی ہینڈینگ ٹیکنگ نہ کرنے اور کام کی رفتار اور معیار دونوں کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایات کیں ۔

ڈی سی نگر بوائز ہائی سکول کے اچانک دورے کے بعد گرلز ہائی سکول پہنچے اور سکول کی پرانی عمارت دیکھ کر اسے ناقابل استعمال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت خطرے سے خالی نہیں ہے۔ کسی حادثہ سے پہلے اس عمارت کو ناقابل استعمال قرار دیا جائے اور سکول طالبات کے لئے متبادل عمارت کا بندوبست کرنا ہوگا۔ انہوں نے عمارت میں موجود دراڑوں اور چھت ، دیواروں اور بر آمدے کے دھنسے ہوئے حصوں کو دیکھ کر عمارت کو خطرناک قرار دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button