اہم ترینماحول

یاسین : بالائی علاقہ درکوت میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، نظام زندگی مفلوج

یاسین (رپورٹر) گزشتہ دو دن سے جاری برفباری سے یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں چار سے پانچ فٹ اور قرقلتی میں ڈیڑھ سے دو فٹ کے قریب برف پڑچکی ہے۔ شدید برفباری کے باعث یاسین کے سرحدی گاؤں درکوت میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہوگیئں ہیں۔

علاقے کا واحد زمینی رابطہ ہر قسم کے ٹریفک کے لے بند ہے۔ ۔بشتر گاؤں میں بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع ہے۔جس باعث لوگوں کو شدید سفری مشکلات درپیش ہے۔

غذر ضلعی انتظامیہ نے بالائی علاقہ درکوت اور قرقلتی کےزمینی رابط بحال کرنے کے لے مشینری یاسین پہنچا دیا ہےاور سڑک کی بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عبد الصبور خان نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر فوری طورپررابطہ سڑکوں کی بحالی کے لے مشینری پہنچا نے پر ضلعی انتظامیہ غذراورجی بی ڈی ایم اے غذر کا شکریہ ادا کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button