خبریں

استور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات، رفیع اللہ آفریدی اور لطف اللہ صدور منتتخب

استور(پ,ر) پریس کلب استوراور یونین آف جرنلسسٹ  کے انتخابات رفیع اللہ خان آفریدی بِلا مقابلہ صدر پریس کلب استور عبد الوہاب ربانی سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ لطف اللہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر ,ظفر عباس آفریدی سیکریٹری جنرل منتخب رفیع اللہ خان آفریدی کو مسلسل دوسری مرتبہ صدر پریس کلب استور بنایا گیا اس موقعے  پر صدر رفیع اللہ خان آفریدی و سیکریٹری جنرل پریس کلب عبد وہاب صدر یونین آف جرنلسٹ لطف اللہ سیکریٹری جنرل ظفر عباس نے  نے کہا کہ پریس کلب استور اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے مزید موثر اور سنجیدہ اقدامات صوبائی حکومت نے صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون کیا ہےہم امید رکھتے ہیں آئندہ بھی حکومت مزید تعاون کرے گی پریس کلب استور کی عمارت دلانے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا تعاون رہا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اپنے دست مبارک سے پریس کلب کی بلڈنگ کا افتتاح کرینگے اس موقعے پر پریس کلب استور اور یونین آف جرنلسٹ کے ممبران نے نو منتخب صدور اور جنرل سکریٹریز سے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے اور پریس کلب استور کی بلڈنگ کو بہتر انداز میں مکمل کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھاینگے

دراین اثنا، پریس کلب استور و یونین آف جرنلسٹ استور کا ایک اہم تعزیتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صدر پریس کلب رفیع اللہ آفریدی , سیکرٹری جنر ل عبدالوہاب ربانی ناصراور ان کی پوری کابینہ سمیت یونین آف جرنلسٹ کے صدر لطف اللہ اور ان کی پوری کابینہ نے شرکت کی اجلاس میں روزنا اوصاف کے چیف ایڈیٹر ایمان شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھُ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سنیر صحافی ایمان شاہ و لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی کامل مغفرت فرمایں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمایں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button