اہم ترینخبریں

ڈپٹی کمشنر غذر نے ہاسیس میں کرونامثبت مریض چھپانے پرنمبردار کو نمبرادری سے فارغ کر دیا

غذر( پ ر) ڈپٹی کمشنر محمد طارق نے ہاسیس میں کرونامثبت ٹیسٹ چھپانے والے نمبردار کو نمبرادری سے فارغ کیا اور ایک شخص  فدا حسین ولد شیر جہان کے خلاف چٹورکھنڈ تھانہ  میں ایف آئی  درج کروایا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اجازت نہیں دینگے کہ وہ اس بیماری کو پھیلانے کا ذریعہ بنے۔ جو بھی اس طرح کی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا وہ قانون سے بچ نہیں پایئنگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ہاسیس گاوں میں ٹیسٹ کیا جائے گا ۔ مثبت کیس کا جن سے بھی رابطہ ہوا ہے ان کا ٹسیٹ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس کیس کو چھپانے کی وجہ سے نمبردار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسےعہدے سے فارغ کر دیا ۔اور کہا ذمہ داران کا جب یہ رویہ ہوگا تو دوسرے لوگوں سے کیا توقع کر لے۔
ڈپٹی کمشنر نے اسماعیلی کونسل اور اہلسنت جماعت کے ذمہ داران سے گزارش کیا ہے کہ ان لوگوں پر نظر رکھا جائے، یہ لوگ بڑی مصیبت لے کر آرہے ہیں۔ یہ اپنے آپ سے  اور اپنے رشتہ داروں سے دشمنی کرتے ہیں ۔یہ اپنے لیے خود کشی اور دوسروں کے قتل کے مترادف ہے ۔ انتظامیہ کی نوٹس میں لاکر ہماری مدد کرے تاکہ بروقت کاروائیکیا جا سکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button