گلگت بلتستان
ہنزہ جھیل کی منجمد سطح ٹوٹ گئی
گلمت: تحصیل گوجال کے گاوں گلمت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق درجہ حرارت میں بہتری اور چینی کمپنی کے زیر استعمال رافٹ کے ذریعے کوششوں کے نتیجے میں دریائے ہنزہ پر بننے والی حادثاتی جھیل کی منجمد سطح ٹوٹ گئی ہے۔
یاد رہے کہ وادی گوجال میں بننے والی جھیل کے جمنے سے لوگوں کو نقل و حمل میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ کافی دنوں تک کشتی سروس بند رہنے کے بعد ہزاروں افراد جھیل کے دونوں اطراف پھنسے رہے۔ بعد میں پاکستان آرمی اور آغاخان فاونڈیشن کے ہیلی کاپٹرز نے مسافروں، خاص طور پر مریضوں، ضعیفوں اور طلبہ و طالبات کو علاقے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔
جھیل کی منجمد سطح ٹوٹنے سے نہ صرف کشتیوں کو لاحق خطرات کم ہوجائیں گے بلکہ علاقے کے مکینوں کو بہتر سفری سہولیات بھی میسر آئیں گے۔