ہنزہ (زوالفقار بیگ، اکرام نجمی) ضلع ہنزہ کے تین بڑے گاوٗں التت بلتت اور گنش کے باغات اور کھیتوں پر کیڑوں کا شدید حملہ جاری ہے یہ کیڑے درختوں کے پتوں کو کھانے کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں فصل کو بھی نقصان پہنچارہے ہیں اسکے علاویہاں کے واٹر چینلز آبادیوں کے درمیان سے گزرتے ہیں ان علاقوں کیلئے پینے کے پانی کے زرائع ہیں ان واٹر چینلز میں کیڑے گرنے کی وجہ سے خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے۔
مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے محکمہ زراعت کو تمام صورتحال سے اگاہ کیا جاچکا ہے مگر اب تک کوئی عملی اقدامات محکمے کی طرف
سے نہیں اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کیڑے پورے ہنزہ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں پچھلے سال یہ کیڑے صرف کریم آباد بالائی علاقوں تک محدود تھے لیکن اس سال یہ ہنزہ کے تین بڑے گاوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں اگر یہ صورت حال جاری رہا تو چند ایام میں ان خطرناک کیڑوں کے لپیٹ میں پورا ہنزہ آسکتا ہے ۔
اس خطرناک صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیڑوں کے روک تھام کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھایاجائے تاکہ ان کو مزید علاقوں تک پھیلنے سے روکا جاسکیں جس سے غریب زمینداروں کے نقصانات کم سے کم ہو۔