متفرق

مردم شماری کے لئے موثر سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں: فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود

گلگت( پ ر) پاکستان میں چھٹی مردم شماری کا آغاز پاک فوج کی نگرانی میں 15مارچ 2017سے ہو رہا ہے۔ اس بات کے پیش نظر میجر جنرل ثاقب محمودفورس کمانڈر نادرن ایریاز نے 15مارچ 2017سے شروع ہونے والی چھٹی مردم شماری کے سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علاوہ ازیں فورس کمانڈر ایف سی این اے نے تمام ذمہ دار ان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ پاک فوج تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مردم شماری کو پرامن بنائے اور اس ڈیوٹی کو ایک قومی فریضہ سمجھ کر احسن طریقے سے سرانجام دے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button