متفرق

تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر اکتوبر میں کرائے جائیں گے، وزیر بلدیات فرمان علی خان

استور (سبخان سہیل) گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ضلع کونسل کی نشستوں میں انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ وزیر بلدیات فرمان علی خان کا میڈیا کو خصوصی انٹریو ۔انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات اکتوبر میں کرائے جائیں گے۔ ضلع کونسل کے الیکشن جماعتی بنیاد پر کرائے جائیں گے ۔ اور ضلع کونسل کے چیرمین وائس چیرمین کیے لیے بھی پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اور بلدیاتی ممبرز یونین کونسلز کے ایکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہی ہونگے ۔بلدیاتی الیکشن کے لیے مردم شماری کے حوالے سے ایکشن کمیشن گلگت بلتستان کام کررہا ہے مردم شماری کے مکمل ہونے کے بعد فورا انتخابات کے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 1400ملازمین کے سروس سیٹکچرز کے اپگریڈیشن کام ہورہا ہے جلد ان ملازمین کو خوشخبری ملے گی۔ استور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی تھی اسی ہفتے میں چھہ ڈاکٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال استور میں حاضر ہونگے ۔ ان چھہ میں سے چار ڈاکٹرز کاآڈرز بھی ہوچکا ہے ۔ ان ڈاکٹروں کے آنے کے بعد استور میں صحت کے حوالے سے جو مسائل ہیں وہ کم ہونگے۔ ان چھہ ڈاکٹروں میں سے دو لیڈی ڈاکٹرز بھی ہونگے ۔گوریکوٹ 50بیڈ ہسپتال میں تین ڈاکٹرز دو سے تین دن کے اندر اپنی فرایض سر انجام دینگے۔

استور کے بالائی علاقوں کے حوالے سے ایک خبر کچھ روز ایک اخبار میں چلی تھی جس کا میں نے نوٹس لینے کے بعد واضع ہوا کی وہاں پر کسی قسم کی کوئی موزی بیماری نہیں ہے اور نہ ہی ادویات کی کوئی قلت ہے۔گزاشتہ تین دونوں سے میں استور کے اندر مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور جہاں جہاں مسائل تھے ان کے حل کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ استور کے بالائی علاقے رٹو سے آگے ہر سال مارچ کے آخری تک بھی گاڑیوں کے لیے روڈ بند ہوتا تھا اس سال م یں نے اس روڈ پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے 25فروری کو یہ گاڑیوں کے لیے کھول دیا ہے۔ روڈ کے کھولنے سے علاقعے کے لوگوں کے مسائل میں خاصی کمی آئی ہے۔ ہم عوام سے وہ وعدے کریں گے جو ہم پورے کرسکیں گے۔ جھوٹی سیاست اور جھوٹے وعدے ہم نہیں کرتے ہیں ۔ استور میں جیتنے بھی سیک پروجیکٹس ہیں ان سب کو فوری طور پر مکمل کیا جائے گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button