سیاست

گلگت بلتستان میں را کے ایجنٹس کی موجودگی سے لاعلم ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی پریس کانفرنس میں گفتگو

اسلام آباد (فدا حسین ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سنیٹر پرویز رشید نے گلگت بلتستان میں را ایجنٹ کی موجودگی سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے بعد گلگت بلتستان کے مقامی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ را ایجنٹ ہو یا کسی اور ایجنسی کا بندہ جس کے بارئے صوبائی حکومت سمیت کسی کے پاس معلومات ہوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے دینا ضروری ہے کہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔داریل تانگیر میں ہونے آپریشن کے حوالے سے بھی انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔یہاں یہ قابل ذکر ہے کہ موجود ہ حکومت کی یہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے ساتھ پہلی مشترکہ نیوز کانفرنس تھی ۔تاہم سابقہ حکومت کے دور میں اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزمان کائر ہ اور آئی ایس پی آر کے اس کے وقت کے ترجمان میجرجنرل اطہر عباس مشترکہ نیوز بریفنگ دیا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خاں نے بلوچستان سے را ایجنٹ کی گرفتا ری کی خبر شائع ہونے کے بعد گلگت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر گلگت بلتستان میں را ایجنٹ کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے امن کیلئے شدید خطرہ قرار دیا تھا۔جب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کی توجہ ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کے بیان کی طرف دلائی گئی تو انہوں صحافی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں یہ پہلی دفعہ آپ سے سن رہا ہوں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button