گلگت میں بین الصوبائی فٹبال چیمپین شپ جاری، سندھ اور گلگت بلتستان نے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

گلگت (نمائندہ خصوصی) بین الصوبائی انڈر17فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ نے کے پی کے کو جبکہ گلگت بلتستان نے پنجاب کو1گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جی بی کے گول کیپر نے عمدہ کیپنگ کا مظاہرہ کیا عنایت نے گول کرکے بہترین کھلاڑی قرار پائے تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون اور جی بی سپورٹس بورڈ اور جی بی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی آل پاکستان انڈر17فٹ بال چمپئن شپ 2016ء کے سلسلے میں اتوار کے روز دو اہم مقابلے ہوئے پہلے کھیلے گئے میچ میں سندھ نے خیبرپختونخواہ کوصفر کے مقابلے میں1گول سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں گلگت بلتستان اور پنجاب کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکی جبکہ اگلے ہاف کے 20ویں منٹ میں جی بی کے فاروڈنے شاندار گول کیا مخالف ٹیم نے یکے بعد دیگرے کئی حملے کئے مگر جی بی کے گول کیپر نے کھلاڑیوں کو چاند تارے گنوادیئے اور فتح یاب ہوئے بہترین کیپنگ پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈر حسین علی نے نقد 1ہزار روپے دیئے جبکہ کوچ اسرار حسین نے عنایت کو نقد انعام دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments