تعلیم

ہنزہ: ناظم تعلیمات فیض اللہ نے طلبا میں مفت کتابیں تقسیم کیں

ہنزہ ( اجلال حسین ) صوبائی حکومت کی بھرپور کوششوں کی بدولت اج گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو مفت کتابیں فراہم کر رہے ہیں وزیر اعلی نے آئندہ سال میں کتابوں کے علاوہ وردی کے ساتھ جوتے بھی دینے کا اعلان کیا ہے، جو خوش آئندہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر محکمہ تعلیم گلگت فیض اللہ لون نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد میں طلبہ سے مفت کتابوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے جس طریقے سے گلگت بلتستان کے غریب عوام کے بچوں کے لئے ایک خصوصی پیکج مفت کتابو ں کی صورت میں دیا ہے محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ان کے شکر گزار ہیں اور ہم امید کرتے ہے کہ دیگر  اعلانات پر عملدآمد کرتے ہوئے طلبہ کو مزید فائدہ دینگے۔

ڈائریکٹرتعلیم گلگت ریجن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ زلزلے کی وجہ سے متاثر ہونے والے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد کی عمارت کی تعمیرِ نو کا کام اس سال کیا جائے گا۔ انہوں نے علی آباد ہائی سکول برائے طالبات کی بہتر کارکردگی پر اساتذہ اور طلبہ کو خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کی۔

بعد ازآں، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم گلگت ریجن نے انتظامی افسران، والدین، اراکین سکول کمیٹی اور اساتذہ کی موجو دگی میں طلبہ میں مفت کتابیں تقسیم کیں۔

اس موقع پر SMCکے چیر مین نے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے غریب عوام کے بچوں کومفت کتابیں ملیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی طالب علموں کو نہ صر ف کتابیں بلکہ یونیفام بھی دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button