اہم ترین

بلتستان بھر میں‌جشن آزادی کی تقریبات منعقد، روایتی جوش و خروش کا مظاہرہ

سکردو ( رجب علی قمر ) بلتستان بھر میں یوم آزادی پاکستان انتہائی قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا شہر بھر میں سینکڑوں مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی یاد گار شہدا پر قومی پرچم کشائی میں ہزاروں افراد کی شرکت سکردو شہر پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اُٹھا سرکاری و نجی سکولوں سے آزادی واک اور ریلیاں نکالی گئی جنگ آزادی کے شہدا ء کو خرا ج عقیدت پیش کیا گیا بلتستان کے چاروں اضلاع میں یوم آزادی پاکستان پوری قومی جذبے سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں بلتستان کے چاروں اضلاع کے ضلعی ہیڈ کواٹرز میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئی اور تمام اضلاع کے کالجوں اور سکولوں میں یوم آزادی پاکستان کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئی ۔ مختلف سکولوں میں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریری اور ملی نغموں کے شاندار مقابلے بھی ہوئی ۔ سکردو میں سب سے اہم تقریب یادگار شہدا میں ہوئی جہاں سنےئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان اور کمشنر بلتستان نے پرچم کشائی کی اور یادگار شہدا میں پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے سپیکڑ حاجی فدا محمد ناشادنے کہا کہ یوم آزدی پاکستا ن کو تجدید عہد کے طور پر منانے کی ضرور ت ہے پاکستان کو آزاد کرانے میں بڑصغیر کے مسلم اکابرین نے مسلسل جہدو جہد کے بعد اس ملک کو آزاد کرایا تھا اور آج ہم سب آزادی کی نعمت حاصل ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو یوم آزادی پاکستان زیادہ جوش و خڑوش سے منانے کی ضرورت ہے کیونکہ ان علاقوں کے عوام نے خود ڈگرہ سامراج سے جنگ لڑکر خطے کو آزاد کرایا اور ہمیشہ کے لیے مملکت خداد پاکستان سے اپنی قسمت کو وابستہ کیا۔ انہوں نے پہلی مرتبہ یوم آزادی پاکستان کو نہایت شاندار طریقے سے پروگرام کو ترتیب دیا جس کے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ مبارک باد کی مسحتق ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنےئر صوبائی وزیر حاجی محمد اکبر تابان نے کہا یوم آزادی پاکستان کو بہتر انداز میں منانے کا بہر طریقہ یہ ہے کہ اہم سب جس شعبے سے بھی وابستہ ہوں ہم اپنی زمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور غریب عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں ۔ ملک اور علاقے سے کرپشن اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ملکر جہدو جہد کریں ملک اور علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا حق ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی جنگ آزادی پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں حالیہ دھشت گردی کے واقعات کے حوالے سے محکمہ پولیس کے جوانوں کی شاندار قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ گلگت بلتستان کی پولیس نے دھشت گردی کی جنگ میں شاندار خدمات انجام دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے کہ آج کی شاندار تقریب اور عوام کا جوش و جذبہ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ علاقے کے عوام مملکت خداد پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور دشمنوں کے لیے واضع پیغام ہے کہ بلتستان کا بچہ بچہ وطن عزیز کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔جشن آزادی پاکستان جس جوش اور ولولے سے ان علاقوں میں منایا جارہا ہے پاکستان بھر میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ تقریب میں سکولوں کے بچوں نے شاندار ملی نغمیں پیش کیا اور علاقائی دھن میں شاندار رقص بھی پیش کیا۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے۱۴ اگست کی صبح تمام مساجدمیں تمام مقاتب فکر کے علمائے کرام نے نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور امت مسلمہ کے مابین اتفاق، اتحاد اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ بوائز ڈگر ی کالج سکردو، خواتین کالج سکردو اور آرمی پبلیک سکول و کالج سکردو میں شاندار یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی ۔ بزم علم و فن سکردو کی طرف سے ایوان اقبال میں بھی نذر وطن کے حوالے سے کل پاکستان محفل مشاہراہ ہوا۔یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے مقپوں پولو گرونڈ سکردو میں شاندار پولو میچ کا انعقاد کیا گیا ۔ پولو میچ کے دوران علاقائی ، ثقافتی کلچرل پروگرموں کا انعقاد کیا گیا ۔ میچ شروع ہونے سے قبل مقپون پولو گرونڈ میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلے بھیے ہوئے ۔ جشن آزادی کے حوالے سے تمام سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں میں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا ہے اور رات کو زبردست چراغاں بھی کیا گیا۔ جشن آزادی کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں محفل مشاہراہ اور سٹی پارک سکردو میں خواتین کے لیے خصوصی مینا بازار بھی لگایا گیا ہے۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے میونسپل گرونڈ سکردو میں تیسرے روز بھی نمائش جاری ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نمائش کو دیکھ رہے ہیں ۔ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button