تعلیم

ہنزہ میں سرکاری سکولوں کے ہزاروں بچے مفت کتابوں کے منتظر

ہنزہ ( اجلال حسین) وزیر اعلی گلگت بلتستان کا وعدہ پورا نہ ہو سکا، ہنزہ میں سرکاری سکولوں کے ہزاروں طلباء کتابوں کے منتظر۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ کتابیں طلباء کو بروقت نہیں مل سکیں۔ ضلع ہنزہ کے مختلف علاقوں میں سرکاری سکولوں کے طلباء تین ماہ گزرنے کے باوجود کتابوں کے انتظار میں بیٹھے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب اساتذہ نے ECD میں پڑھنے والے معصوم طالب علموں کو کتابیں از خود لینے کا کہا ہے جس کے باعث معصوم طلبہ مایوس ہو گئے ہیں۔

والدین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکار بچوں کے لئے مکمل طور پر کتابوں کی فراہمی کو یقینی بنائے یا تو والدین کو کتابیں مکمل طور پر بازار سے لینے کے لئے احکامات جاری کردی تاکہ بچے اپنے تعلیمی نصاب کو بروقت مکمل کر سکے ۔ کتابوں کی برابر ترسیل نہ ہو نے کی وجہ سے نہ صرف طلباء بلکہ والدین میں بھی تشویش پائی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button