اہم ترین

بلتستان میں‌محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے لئے پولیس نفری کی شدید کمی

سکردو ( رجب علی قمر ) بلتستان میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے لئے پولیس نفری کی شدید کمی ،طلبا سیکورٹی کے فرائض سنبھالیں گے ماتمی انجمنوں اور جلوس منتظمین نے ناقص سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا بلتستان کے چارو ں اضلاع میں قلیل پولیس نفری پر محکمہ پولیس او رسیکورٹی اداروں نے سر جوڑ لیا شگر ،کھرمنگ اور گانچھے میں 100 سے کم نفری تعینات ہونے کا انکشاف ہوگیا سید علی رضوی سمیت سیاسی و سماجی اور ماتمی انجمنوں نے سیکورٹی کو ناقص قرار دیتے ہوئے فوری طور پر نفری کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے بلتستان بھر میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مقامات پر دن اور رات کے اوقات میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے لیکن سیکورٹی سوالیہ نشان بن گئی ہے جبکہ 7 محرم سے بلتستان بھر کے ہزاروں مقامات پر مختلف اوقات میں ماتمی جلوس برآمد ہوتا ہے ماتمی منتظمین کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کو جلوسوں کی نگرانی کے لئے بھی کوئی اقدامات نظر نہیں آرہا تمام حساس مقامات پر فول پروف سیکورٹی دی جائے شرپسند اور تخریب کار عناصر امن کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حالات خراب کرسکتے ہیں ماتمی انجمنوں اور عزاداروں نے آئی جی پی گلگت بلتستان اور محکمہ داخلہ سے محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button